سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری شہید ہو رہے ہیں اور ہمارے مسلمان حکمران مودی کو ایوارڈ دے رہے ہیں، پاکستان کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن سے پہلے غریبوں کی مجبوری سے کھیلا گیا، الیکشن سے قبل ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن ایسا نہیں ہو ا ۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم کا اچھا معیار دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، ملک کے ہر حصے میں آپ کو تعلیم کا یہی ماحول ملے گا جیسا یہاں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جس کی چوری پکڑی جائے ، اسے کوڑے مارے جائیں اور جیل بھیجا جائے ۔ بھارتی حکمران ملکوں کے دورے کررہا ہے اور ہمارے حکمران صرف ٹیلیفون کررہے ہیں، کشمیری مررہے ہیں اور ہمارے مسلمان حکمران ان کو ایوارڈ دے رہے ۔