لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا۔چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق 1992 میں چوہدری شوگر مل قائم کی گئی، 2008-10 میں ملزمہ چوہدری شوگر مل کی شیئر ہولڈر رہیں جب کہ 2015-16 میں نواز شریف چوہدری شوگر مل کے مرکزی شیئر ہولڈر بن گئے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب کی جانب سے مریم نواز کے ریمانڈ میں 15 روزکی توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے، مریم نواز نےگزشتہ سماعت پر سیکرٹری اور سی ایف او کے پاس شیئر منتقلی کی دستاویزات موجود ہونے کا بیان دیا تھا۔