لودھراں(بی بی سی )  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو شکست دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تمام 338  پولنگ اسٹیشن کے نتائج آگئے ہیں جس میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو شکست دے دی۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے ایک لاکھ 13ہزار 452 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی خان ترین 85 ہزار 933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، یوں اقبال شاہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 27 ہزار 519 ووٹوں سے شکست دی۔ تحریک لبیک کے امیدوار نے 10 ہزار 275 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ پیپلزپارٹی کے نمائندے نے صرف 3 ہزار 189 ووٹ حاصل کیے۔