کویت سٹی(بی بی سی )  کویت میں 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 پاکستانیوں  سمیت 15 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ کویت کے جنوبی علاقے میں برجان آئل فیلڈ کے قریب 2 بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، بسیں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 7 بھارتی، 5 مصری اور 3 پاکستانی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں 2 بھارتی اور ایک کویت کا مقامی شہری شامل ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔کویت فائر سروس ڈائریکٹریٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں لیکن حادثے کی شدت بہت زیادہ تھی جب کہ 4 افراد کوبسیں کاٹ کر نکالنا پڑا۔دوسری جانب کویت آئل کمپنی کے مطابق بسوں میں کنٹریکٹ ملازمین سوار تھے  جب کہ حادثے کی مکمل طور پر تحقیقات کی جائیں گی۔