نارووال (بی بی سی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ مقامی تھانہ شاہ غریب میں درج کیا گیا ہے جس میں ایک ملزم عابد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 73/18 اے ایس آئی اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اقدام قتل، دہشتگردی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ جلسہ ختم ہونے پر کی گئی، احسن اقبال پر قتل کی نیت سے سیدھا فائر کیا گیا۔