کوئٹہ (بی بی سی  ) مستونگ  بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2خود کش حملے 3سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق پیر کی شام کو کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 خود کش حملہ آوروں میں سے ایک حملہ آور کو سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے مار ڈالا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑالیاجس کے نتیجے 3 سیکیورٹی فورسز اہلکار صوبیدار منیر احمد، سپاہی امجد خان، سپاہی پرویز شہید جبکہ نصیراحمد، ارشاد اور نیاز زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیااور حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔دریں اثنا فرنٹیئر کور بلوچستان کی آپریشن ردالفساد کے تحت کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیمیں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے (بالا گروپ) سے تھا۔ واضح رہے ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر بارودی سرنگوں کے ذریعے دھماکوں اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔