لاہور:  گلوکارہ نازیہ حسن کی زندگی پر فلم شروع ہونے سے قبل ہی تنازعے کا شکارہو گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ پاپ گلوکارہ کی زندگی پر فلم ان کے سابق شوہر اشتیاق بیگ بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ فلم کا سکرپٹ مکمل ہوچکاہے اور شوٹنگ کا سلسلہ عنقریب شروع کردیا جائیگا۔دوسری طرف نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان سے فلم بنانے کی اجازت نہیں لی گئی، نازیہ حسن کے نام سے مزید کتنے فائدے اٹھائے جائینگےاشتیاق بیگ فلم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں، اگر کسی نے ایسا قدم اٹھایا تواس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا نازیہ حسن کے میوزک کے بین الاقوامی رائٹس بھی میرے پاس ہیں۔