پاکپتن ( حسن بخاری سے ) تھانہ ملکہ ہانس کی حدود سے کرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیع ہے کرائم کے خاتمہ کے لیے گشت کے نظام کو موئثر بنایا ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ ملکہ ہانس عاشق عابد مہار نے جنرل سیکرٹری پریس کلب پاکپتن حسن عباس بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان کیا جس میں منشیات فروشوں کے خلاف 5 مقدمات شراب 105 لیٹر رہن 720 لیٹر 2 چالو بھٹیاں اور 920 گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے اسی طرح ناجائز اسلحہ میں 3 پسٹل 1 عدد بندوق اور 18 گولیاں برآمد کیں اور 4 افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کیے انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ملکہ ہانس کے ایریا سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی کرمنل لوگوں کے لیے کوئی رعائت نہیں اپنے علاقہ میں کرائم برداشت نہیں کروں گا تھانہ میں ٹائوٹوں کا داخلہ بند ہے