اسلام آباد : ہاینڈ نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ سیکیورٹی خدشات کے بنیاد پر غیر معینہ مدت تک بند کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے سفارتخانے نے نئے ویزہ کیلئے شیڈول تمام انٹرویوز منسوخ کر دیئے ہیں جبکہ ویزہ کیلئے درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک ملک چھوڑ کر نیدر لینڈ پہنچ گئے تھے جبکہ ہالینڈ نے آسیہ بی بی کو پنا ہ دینے کی پیشکش بھی کی تھی ۔