شیخوپورہ: موٹروے انٹرچینج کالاشاہ کاکو کے قریب ٹریفک حادثے میں طلبا کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 بچے زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سکول بس لاہور سے معالعاتی دورے پرکھیوڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے انٹرچینج کالاشاہ کاکو کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 بچے زخمی ہو گئے،زخمیوں کو شاہدرہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،13زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کردیا گیا،بس کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔