کوئٹہ :  بلوچستان کے نواحی علاقے مارگٹ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی راشن لے کر جارہی تھی کہ جب وہ مارگٹ کے قریب پہنچی تو اس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے میں گاری کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں موجود تین جوان شہید ہوگئے۔ دھماکے میں 4 جوان زخمی بھی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے باہر ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پہلے سے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا اور جونہی سکیورٹی فورسز کی گاڑی قریب پہنچی وہ پھٹ گیا