اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ لاہور کے فیک ڈگری رکھنے والے نیب کے ڈی جی کو وحشی سانڈ کی طرح مخالفین پہ چھوڑ رکھا ہے ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس دور میں نیب کے ذریعے لوگوں کی دفاداریاں تبدیل کی گئیں ۔ لاہور کے فیک ڈگری رکھنے والے نیب کے ڈی جی کو وحشی سانڈ کی طرح مخالفین پہ چھوڑ رکھا ہے ۔ قیصر امین بٹ کو نشہ آور ادویات کھلائی جارہی ہیں تاکہ وہ میرے خلاف گواہی دیں۔ حکومت ملک کو آگے بڑھانے کیلئے کردار ادا کرے جمہوری نظام کو چلانے پر یقین رکھتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، حکومت بتائے کہ کتنے وقت میں نیب قوانین میں ترمیم کرے گی ۔