اسلام آباد :  مسلم لیگ ن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر چودھری احسن اقبال کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنانے پر اتفاق رائے ہوگیا، اس سلسلہ میں پارٹی میں مشاورت ہوچکی ہے، ان کی تقرری کا اعلان جلد متوقع ہے، پارٹی صدر شہباز شریف، نواز شریف کی ہدایت پر جلد ان کی تقرری کا اعلان کریں گے۔ احسن اقبال نے پارٹی کی تنظیم نو کی رپورٹ نواز شریف کو پیش کردی، جس پر سابق وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، صوبوں میں تنظیم نو کے بعد ڈویژن اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا کام جاری ہے جس کے بعد رکنیت سازی مہم شروع کی جائے گی۔