راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ 20 دہشتگردوں کودی گئی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ 20 دہشتگردوں کو دی گئی مختلف سزاﺅں کی بھی توثیق کی،آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگرد مسلح افواج ،مسیحی کالونی اور تعلیمی اداروں پر حملے میں ملوث تھے ،دہشتگردوں کے حملوں میں 34 افراد شہید ہوئے تھے، شہدامیں 21 مسلح افواج،9 ایف سی اور 2 پولیس اہلکارشامل تھے۔