ٹنڈو الہ یار: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےملک میں قبل ازوقت انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات شفاف ہوتے توکپتان وزیراعظم نہ ہوتے۔  پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ”آپ اچانک عوام میں آئے کیا کوئی اشارہ ملاہے“کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کااشارہ ملاہے،ایک اور سوال آئندہ الیکشن کب متوقع ہیں کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ انشاءاللہ جلد متوقع ہیں ٹنڈو الہ یارمیں جلسے عام سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں سیاسی سوچ ہے نہ شعور،جب بھی کوئی سیاسی پودالگتاہے یہ کاٹ کرپھینک دیتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ کپتان کوعوام کی فکر ہے نہ مہنگائی کی،کہتے ہیں ڈالرکی قدربڑھنے کاعلم نہیں تھا، ڈالرکی قدرکا توآپ نے پہلے پتہ رکھناہے۔آصف زرداری کا کہناتھا کہ انہیں ووٹ ملانہیں اس لیے انہیں عوام کی پرواہ نہیں،ان کوتکلیف 18 ویں ترمیم کی ہے اوردباو مجھ پرڈال رہے ہیں،میں مان بھی جاو¿ں تو پارٹی،سندھ، پنجاب، کے پی نہیں مانیں گے،انہوں نے کہا کہ جب بھی عوام کاحق مجروح ہوا،ہم نے آوازاٹھائی۔ان کا کہناتھا کہ اردومیں اس لیے بات کررہاہوں تاکہ اسلام آبادسنے،دیکھتے ہیں کھیل کانتیجہ کیانکلتاہے؟آصف زرداری نے کہا کہ بیرون ممالک چھوٹی سی بات پرلوگ نکل آتے ہیں،یہاں آگاہی کی ضرورت ہے۔