نیولینڈز:  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا فائنل ٹاکرا آج ہوگا۔دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کیپ ٹاون کرکٹ گراونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔میزبان ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی جب کہ شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم ٹرافی کے حصول کی خواہاں ہے۔سیریز اور آخری اور فائنل ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، گرین شرٹس کے ممکنہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، کپتان شعیب ملک، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔اسی طرح میزبان جنوبی افریقی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریسی وین ڈٰر ڈوسین، کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، ریزا ہینڈرکس، ایندلے فیلوک وایو، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین، بیرن ہینڈرکس اور عمران طاہر شامل ہیں