جھنگ(سپیشل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر راشد چوہدری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپور سیال میں گزشتہ رات اچانک دورہ کیا۔ اس موق پر انہوںنے علاج معالجہ اور دیگرسہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کے سٹاک اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ اسسٹنٹ کمشنرنے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی کہ وہ سٹاف سمیت اپنی حاضری اور کارکردگی کو بہتر بنائیںاس ضمن میں کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو بلا امتیاز ہیلتھ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے وافر وسائل فراہم کر رہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی رکاوٹ، عملہ کی نااہلی اور کام چوری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر مریضوں اور لواحقین سے فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔