میلسی ( جہانزیب ستار خان) ممتاز ماہر تعلیم ظفر اقبال سینئر ہیڈ ماسٹر بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی تعینات۔
محکمہ تعلیم نے سابقہ کرپٹ انچارج ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسررفیق احمد سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیلسی کا چارج لیکر ممتاز ماہر تعلیم ظفر اقبال سینئر ہیڈ ماسٹرہائی سکول میلسی کو دے دیا ہے جنہوں نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیلسی چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔اور رفیق احمد کو واپس بطور ہیڈماسٹر ماڈل ہائی سکول میلسی بھیج دیا گیا ہے۔

میلسی ( جہانزیب ستار خان) تالے توڑ گروہ کی صبح سویرے چوری کی واردات کو پولیس تھانہ سٹی میلسی نے بروقت کاروائی کر کے ناکام بنا دی ،پولیس کے تعاقب پر ملزمان فرار تفصیل کے مطابق میلسی میں تالے توڑ کر صبح سویرے چوری کرنے والے کار گروہ نے آج صبح سویرے کالونی روڈ پر قائم اقبال ٹریڈر اور حیدر خان ونجارہ کی شاپ کے تالے توڑ رہے تھے کہ چوکیدار نے 15کال کردی جس پر پولیس تھانہ سٹی میلسی اور ڈولفن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چوری کی اس واردات کو ناکام بنا دیا چور پولیس کو دیکھ کر موقع سے کرم پور کی طرف فرار ہوگئے پولیس تاحال ملزمان گرفتار نہ کر سکی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی محمد بخش نے میڈیا کو بتایا کہ بہت اس گروہ گرفتار کر لیا جائے گا ۔

میلسی ( جہانزیب ستار خان) میلسی شہر کے محلہ گلی ماسٹر عبدلستار خان والی گلی پاک پبلک سکول والی گلی عثمانیہ مسجد مکوڑے والی میں گذشتہ 2 ماہ سے گیس کی 22،22 گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ جاری۔ اہل محلہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ 22،22 گھنٹے مسلسل گیس کی لوڈشیڈنگ کرنے پر گیس عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔