صفدرآباد(تحصیل رپورٹر) صفدرآباد کے علاقہ خانقاں ڈوگراں کے محنت کش محمد امین کے مکان پر بااثر فصیل زرگر کا زبر دستی قبضہ کرنے کی کوشش مقامی ایس ایچ اوعدیل شوکت کی پشت پنائی تفصیلات کے مطابق خانقاں ڈوگراں محلہ محمدپورہ کے رہائشی محنت کش محمد امین کے گھر میں فصیل زرگر اپنے ساتھیوں کے ساتھ زبردستی داخل ہوکر عورتوں اور بچوں پرتشدداور گھر میں توڑ پھوڑشروع کردی چیخ پکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جس پر محمد امین نے15پر کال کی تو مقامی پولیس نے فصیل زرگر کے خلاف کاروائی کرنیکی بجائے محمد امین اوراس کے ساتھی محمد ادریس کو حوالات میں بند کر دیامقامی ایس ایچ اوعدیل شوکت بااثر فصیل زرگر کا سہولت کار بنا ہوا ہے اور فصیل زرگر ہمیں دمکھیاں لگا رہا ہے کہ میں تمہارے مکان پر قبضہ کر کے ہی چھوڑں گا میری آئی جی،پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے اپیل ہے کہ مقامی ایس ایچ اوعدیل شوکت اور فصیل زرگر کے خلاف کاروائی کی جائے