میلسی سبزی منڈی کی صورتحال آڑھتیوں اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شیخ محمد جاوید شیخ عرفان صابر تفصیل کے مطابق انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی میلسی کا ایک ہنگامی اجلاس صدر شیخ محمد جاوید منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد جاوید ،شیخ عرفان صابر شیخ ندیم حاجی محمد افضل غلام مصطفےاور شیخ سلیم نے کہا کہ سبنری منڈی میلسی جوکہ شہر کااہم تجارتی مرکز ہے جہاں روزانہ لاکھوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے رہائشی علاقے میں گھر ی سبنری منڑی تاجروں اور شہریوں کے لیے وبال جان بن چکی ہے مگر متعلقہ حکام کی غفلت کے پیش نظر شدید مسائل پیدا ہو چکے ہیں اور نکاسی آب کا نظام نکارہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دنوں میں سبزی منڈی پانی میں ڈوب جاتی ہے جبکہ آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کو ہزاروں روپے روزانہ ریونیو مہیا کرتے ہیں مگر سبزی منڈی کی بہتری کے لیے کئی سالوں سے اس کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے عوامی و سماجی حلقوں، شہریوں اور آڑھتیوں نے وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اورنگزیب خان کھچی سے مطالبہ کیا ہے کہ میلسی سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ عوام کو ٹریفک جیسے سنگین مسائل سے نجات مل سکے اس اجلاس میں کثیر تعداد میں آڑھتیوں نے شرکت کی