نئی دہلی : بھارتی وزرات خارجہ نے کہا ہے کرتارپور راہداری کے طریقہ کار پر پاک بھارت پہلی ملاقات 14 مارچ کو ہوگی۔ کرتار پور راہداری کے طریقہ کار کیلئے ملاقات اٹاری واہگہ پر ہوگی۔ سائیڈ لائنز میں راہداری کیلئے تکنیکی سطح کی بات چیت کی بھی تجویز ہے۔ بھارت نے کرتار پور معاملے پر پاکستانی وفد کو نئی دہلی آنے سے روک دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 14 مارچ کو پارک بھارت ملاقات نئی دہلی میں نہیں ہوگی، معاملے پر ملاقات دہلی کی بجائے واہگہ اٹاری سرحد پر ہوگی نئی دہلی نہ آئیں بارڈر پر ملیں گے۔