پاکپتن (حسن بخاری سے ) پاکستانی بائیس کروڑ عوام پاک آرمی کے ساتھ مل کر پاکستان کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے اور جلد ہی مودی کا جنگی بخار بھی اتر جائے گا ان خیالات کا اظہار ملک ظہور الحق کھوکھر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چیئرمین دی ایجوکیٹرز بیکن ہاؤس کچہری روڈ پاکپتن نے اپنے آفس میں سینئر صحافی سید حسن عباس بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملکی صورتحال کے حوالہ سے الحمداللہ پاکستان کی آرمی دنیا کی بہترین آرمی ہے جو اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے اور اگر مودی سرکار نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹرز بیکن ہاؤس پاکپتن میں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں کم فیس میں پاکپتن کی عوام کو لاہور جیسی تعلیم سے بچوں کو مستفید کر رہے ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آئے روز نئی نئی ٹیکس پالیسی سے ہر آدمی کاروباری لوگ مسائل کا شکار ہیں حکومت کو چاہیے کہ ہر شعبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں تا کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکے