اسلام آباد: وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مودی الیکشن تک کشیدگی برقرار رکھنا چاہتا ہے ، اگر بھارت کشیدگی بڑھائے گا تو اپنا انٹرنیشنل بیانیہ کھو بیٹھے گا ۔ کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی نے الیکشن تک کشیدگی کوبرقرار رکھنا ہے لیکن دنیا بھارت پر دباﺅڈال رہی ہے کہ وہ کشیدگی نہ بڑھائے، بہت سے لوگ پاکستان آرہے ہیں اور بھارت بھی جانا چاہتے ہیں کہ بھارت کوئی ایسی حرکت نہ کرے ، پاکستان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور دنیا اس کی معترف ہورہی ہے ، اگر بھارت کشیدگی بڑھائے گا تو اپنا انٹرنیشنل بیانیہ کھو بیٹھے گا ، سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات اچھی رہی اور اب وہ پیر کو بھارت جائیں گے ، ہم نے جو اقدامات کئے وہ عادل الجبیر کے ساتھ تحریری طور پر شیئر کئے ،وہ ان اقدامات سے سے مطمئن نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھارت کشیدگی بڑھائے تا کواس کوکوئی ہمدردی نہیں ملے گی اوردنیا میں سفارتی سطح پر نقصان ہوگا ، تحریک انصاف کی حکومت کویہ کریڈٹ جاتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر جو اتفاق رائے ہوا تھا ، اس کوعملی جامہ پہنایا جا رہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی ڈوزیئر کامعائنہ کررہے ہیں اور اس پر ان ہاﺅس پراسیس جاری ہے ، یونہی یہ عمل مکمل ہوگا شیئر کیا جائیگا، کشیدگی بڑھانے سے بھارت کو سفارتی نقصان ہوگا ، میری رائے میں بھارت کشیدگی بڑھانے کیلئے کچھ کرے گا تو غلطی کرے گا ۔