اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)نے نندی پورپاورپراجیکٹ ریفرنس میں استغاثہ کے35 گواہوں کی فہرست جاری کردی،خواجہ آصف اورنویدقمرنندی پورریفرنس میں نیب کے گواہ بن گئے،دونوں رہنماراجہ پرویزاشرف اوربابراعوان کیخلاف گواہی دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے نندی پورریفرنس میں نیب کے 35 گواہوں کی فہرست جاری کردی،نیب نے استغاثہ کے گواہوں کی فہرست احتساب عدالت جمع کرادی ،وزارت پانی وبجلی کے2 سابق وزیرنویدقمر اورخواجہ آصف استغاثہ کے گواہ بن گئے،دونوں رہنما راجہ پرویزاشرف اوربابراعوان کیخلاف گواہی دیں گے۔وزارت پانی وبجلی اورقانون کے افسران بھی گواہوں میں شامل ہیں جبکہ نیب کے 3 تفتیشی افسران کو بھی ریفرنس میں بطورگواہ شامل کیا گیا ہے، عدالت نے وزارت توانائی کے سیکشن افسرمحمدنعیم کو بطورگواہ 19 مارچ کوطلب کر لیا۔واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف،بابراعوان سمیت 7 ملزمان پرفردجرم عائدہوچکی ہے۔