میلسی (جہاں زیب ستارخان )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے اپنے کردار و عمل سے برصغیر میں اسلام کو فروغ دیا اور لوگوں کو رشد و ہدایت کی راہ دکھائی ولی کامل اللہ تعالی کا دوست ہوتا ہے اور اللہ نے ولی کے ذکر کو بلند کرنے کا وعدہ کیا یہی وجہ ہے کہ برصغیر پاک وہند میں آج بھی اولیاء کرام کے مزار مبارک رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فیضانے اولیاء دربار بابا نتہے اور  کے زیراہتمام شان اولیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔کانفرنس سے مفتی الطاف احمد سعیدی اور مولانا احمد رضا سعیدی نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف نعت خوان محمد نعیم لاہوری ،ماسٹر شبیر احمد سعیدی ،محمود رضا سعیدی ،سمیت دیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔