میلسی (جہانزیب ستارخان )شکایت کیوں کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں لیڈی ڈاکٹر کا ہتک آمیز رویہ مریضہ تڑپتی رہیں حاجی احمد بخش کا احتجاج لیڈی ڈاکٹر نصرت نواز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ گزشتہ شب محلہ رسول پور کا رہائشی موٹر سائیکل یونین کا رہنما حاجی احمد بخش اپنی بہو عذر بی بی کو ڈلیوری کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کی ایمرجنسی میں لے گیا جہاں ڈیوٹی پر ڈاکٹر  نے چیک اپ کیا اور اسے ڈلیوری کے لیے لیبر روم میں شفٹ کرا کے سینئر لیڈی ڈاکٹر نصرت نواز کو کال کی کہ وہ آکر مریضہ کی ڈلیوری کریں جس پر ڈاکٹر نے سدرہ ریاض کو بذریعہ فون حکم صادر کیا کہ مریضہ کو بہاولپور وکٹوریا ریفر کر دیں جس پر حاجی احمد بخش نے شکایت ہیلپ لائن پر کال کی تو ڈیڑھ گھنٹے بعد لیڈی ڈاکٹر نصرت نواز ہسپتال آئی اور آتے ہیں حاجی احمد بخش اور  اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی کہ مریض کو لیبر روم سے باہر نکال دی جسے فوری طور پر پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں آپریشن کرکے ایک بچے کی جان بچالی گئی حاجی احمد بخش  نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کے ڈاکٹر کا ہتک آمیز رویہ معمول بن گیا ہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر  نصرت نواز  آگر مجرمانہ غفلت نہ کرتی تو نارمل ڈلیوری ممکن تھی بلکہ اس نے میری سفید داری کی بھی ھتک کی ہے لہذا اعلی حکام سے میری اپیل ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلائے گا۔