میلسی (جہانزیب ستارخان )میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اور صحافی معاشرے کی آنکھ ہے کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ جیل ان کا مقدر ہو گی ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔غریب سائلین کو انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی میلسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے ۔غریب کو انصاف غریب کی دہلیز پر ملے گا ہر آنے والے سائلین کے مسائل حل کریں گے اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے اس موقع پر صدر پریس کلب میاں طارق عزیز ، جنرل سیکٹری اقبال مدنی ،حاجی شہزاد خان ،انجمن تاجران کے چیئرمین شیخ مسعود ظہیر ،صدرعبدالجبار ملتانی ،محمد یوسف کامران ،اور دیگر صحافی موجود تھے ۔