میلسی (جہانزیب ستار خان )چیف جسٹس نے سیشن عدالتوں میں انداراجِ مقدمہ کی درخواستوں پر پابندی لگا دی
اسلام آباد۔چیف جسٹس پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کی سیشن عدالتوں کا اندراج مقدمہ کی درخواستوں کی سماعت کا اختیار ختم کردیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اندراج مقدمہ سے متعلق سیکشن 22 اے 22 بی ختم کردی جس کے بعد عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کا کم ہونے لگا اور سائلین اب اندراج مقدمہ کے لئے عدالت نہیں آسکیں گے۔چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے کے بعد سیشن جج لاہور نے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت سائلین کو اب اندراج مقدمہ کے لیے ’ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ادارے‘ سے رجوع کرنا پڑے گا۔ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل ایس پی کی سربراہی میں قائم کیا جائے گا۔چیف جسٹس نے قومی جوڈیشل پالیسی کے اجلاس میں سیکشن 22 اے 22 بی کے خاتمہ کی منظوری دی تھی، جس کے نتیجے میں لاہور کی سیشن عدالتوں نے 15ہزار سے زائد درخواستیں آدھے گھنٹے میں نمٹادیں جب کہ اندراج مقدمہ کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز سے درخواستیں فوری واپس لے لی گئیں۔
واضح رہے سیکشن 22 اے 22 بی کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لیے لاہور میں روزانہ 100 سے زائد درخواستیں دائر ہوتی تھیں۔