نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی۔ ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے خطرہ قراردے دیا، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔