کرائسٹ چرچ: وزیراعظم نیوزی لینڈ کو مسلماںوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہریوں نے اپنی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی جانب سے اسلحے پر پابندی کے اعلان کے بعد بھرپور حمایت کرتے ہوئے پندرہ سو خودکار ہتھیار واپس کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو قتل کی دھمکیاں، ان کا جرم یہ ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ جس میں 50 مسلمان دہشتگردی کا نشانہ بنے، کے خلاف حق کی آواز بلند کی۔ اس پر جیسنڈا آرڈرن کو بھی جان سے مارنے کا پروانہ مل گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم نیوزی لینڈ کو انتہا پسندوں نے بندوق کی تصویر بھیجی ہے جس کے ساتھ “اگلا نمبر آپ کا” باقاعدہ کیپشن لگا کر پیغام درج کیا گیا ہے۔