دبئی: مشرقی افریقی ملک کینیا کے ریاضی اور فزکس کے استاد کو دنیا کا بہترین استاد قرار دے دیا گیا۔ بے گھر بچوں پر اپنی تنخواہ خرچ کرنے کے سبب پیٹر تبیچی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کے ساحلی صوبے رفت ویلے کے علاقے پوانی کے پسماندہ گاؤں میں پڑھانے والے 36 سالہ پیٹر تبیچی کو دبئی میں ہونے والے سالانہ ‘گلوبل ٹیچر پرائز’ میں بہترین استاد منتخب کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال دبئی کی ‘رکی فاؤنڈیشن’ کی جانب سے دنیا بھر کے ان استادوں کیلئے منعقد کیا جاتا ہے جو مشکلات کے باوجود احسن طریقے سے تعلیم کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پیٹر نے اپنی تنخواہ بے گھر بچوں پر خرچ کی جس پر انھیں قابل تقلید استاد بھی قرار دیا گیا۔ مقابلے میں دنیا بھر کے 180 ممالک کے اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائی تھیں ،پیٹر تبیچی نے ایوارڈ کو تمام افریقی اساتذہ کے نام کیا۔