میلسی:جہانزیب ستارخان  
میلسی ۔سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی ضمانت منظورہونے کی خوشی میں مسلم لیگی کارکنوں میں جوش وخروش پیداہوگیاایک دوسرے کامبارکباددی اورمٹھائی کھلائی اورتقسیم کی مسلم لیگی کارکنوں نے نعرہ بازی بھی کی
تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی ضمانت منظورہونے کی خوشی میں تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری غیور اسلم کے دفترمیں مسلم لیگی کارکنوں نے اپنی خوشی کااظہارکرتے ہوئے نعرہ بازی کی اوراس موقع پرایک دوسرے کومٹھائی کھلانے کے علاوہ مٹھائی بھی تقسیم کی. چوہدری غیور اسلم، ملک وقار احمد، راناحفیظ طاہر،عبدالرحمن ڈوگر، زاہد نواز غوری، محمد حنیف عرف لالہ بھائی سمیت دیگر نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کی ضمانت حق اورسچ کی فتح ہے اورملکی ترقی کے راستہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گاکارکنوں نے پاکستان کی ترقی کاضامن میاں نوازشریف کوقراردیاان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف کے خلاف تمام مقدمات ختم ہوجائیں گے اورمستقبل میں ایک بارپھروہ وزیراعظم کے منصب پرضرورآئیں گے۔اس موقع پر شیخ نوید احمد، خالد خورشید، جاوید اقبال، اسامہ آفتاب سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے.