اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تاریخ کے سنگین ترین بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، مزید مہنگائی کیلئے عوام چھ آٹھ مہینے انتظار کریں۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ملک سنجیدہ خطرات کا سامنا کر رہا ہے، جب طوفان نظر آ رہا ہو تو حکومت کو قبل از وقت بچنے کا طریقہ کارطے کرنا چاہئے، سات ارب روپے روزانہ قرض لے کر معاملات چلائے جا رہے ہیں، عمران خان قرض لے کر سہانے خواب کیوں دکھا رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ غیر روایتی وزیراعظم بنیں، حکومت خود کو احتساب کے عمل سے الگ کرے۔چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے میرے ساتھ فاصلے خود پیدا کئے، کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہوں، پیشکش کے باوجود عہدہ قبول نہیں کیا۔